عاجزی مسیحی زندگی کے لیے ضروری ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 22مئی 2024کوپوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عاجزی مسیحی زندگی کے لئے ضروری ہے اورنا صرف دنیا میں امن لاتی بلکہ کلیسیامیں بھی ہم آہنگی کا وسیلہ بنتی ہے۔
پوپ فرانسس نے بتایا کہ عاجزی فانی گناہوں کی سب سے بڑی مخالف ہے۔ یعنی جہاں تکبر ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہم بڑے ہیں وہیں عاجزی ہمیں ہر چیز کو خوبیوں اور خامیوں سمیت صحیح طور پر دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔ عاجزی دنیا میں امن لاتی ہے اور جہاں عاجزی کا فقدان ہو وہاں جنگ، لڑائیاں اور تفرقہ ہوتا ہے۔
پوپ فرانسس نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ خدا نے ہماری نجات کے لیے یسوع مسیح اور مقدسہ مریم کوعاجزی کی بہترین مثالیں بنا یاہے۔ ہمیں بھی اْن کی طرح عاجز بننا ہے کیونکہ خدا نے اْن کے ذریعے ہمیں عاجزی کا ایسا راستہ دکھایا ہے جو نجات کا راستہ ہے۔