رْوح القدس کو توجہ سے سنیں۔پوپ لیو چہاردہم
مورخہ 23جولائی 2025 کوپوپ لیو نے کراکاؤ میں ہونے والے جنرل چیپٹر آف پروونشل پرایئر میں حصہ لینے والے دومنیکن پروونشل پرائیرز کو یقین دہانی کروائی کہ وہ دْعا کے ذریعے اْن کے ساتھ ہیں۔اور انہیں دعوت دی کہ روح القدس کی آواز پر دھیان دیں اور مسیح کی خدمت کرنے کے اپنے عزم کو مضبوط کریں۔
پوپ لیو نے دومنیکن ماسٹر آف دی آرڈر ریورنڈ فادر جیراڈ کو لکھے گئے ایک خط میں یقین دہانی کروائی ہے کہ فضل کے یہ ایام تجدید کا موقع ہو سکتے ہیں، جس کی جڑیں اْمید میں ہیں وہ اْمید جو کبھی مایوس نہیں کرتی۔ اس بھروسہ کے ساتھ کہ خداوند نے آج کل کے منفرد چیلنجز کے درمیان انجیلی خوشخبری کا پرچار کرنے کے لیے آپ کو مبلغین کے طور پر بلایا ہے۔
Daily Program
