بے خوف ہو کر مسیح کی طرف متوجہ ہوں۔پوپ فرانسس

مورخہ 24جون 2024کوپوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا ہرغیر یقینی صورتحال اور خوف میں وفاداروں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ بے خوف ہو کر مسیح کی طرف متوجہ ہوں۔
جس طرح شاگرد بھی خوفزدہ تھے جب کشتی میں طوفان آیا اور یسوع سو رہا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ کشتی ڈوب جائے گی۔بالآخر، خُداوند نے طوفان کو ڈانٹا اور سمندر پْر امن ہو گیا۔ اس آزمائش پر قابو پانے کے بعد شاگرد اس قدر ایمان میں مضبوط ہوئے کہ پھر انجیل کے پرچار کیلئے ہر تکلیف سہہ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یسوع ہمیں مشکل وقت میں کبھی ترک نہیں کرتا بلکہ اُن حالات کا سامنا کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔پوپ فرانسس نے مومنین سے کہا کہ وہ خود سے پوچھیں کہ کیا میں آزمائش کے وقت یسوع کو مدد کیلئے پکارتا ہوں؟زندگی میں جب کوئی طوفان آتا ہے تو کیا میں یسوع سے جْڑا رہتا ہوں؟
اپنے خطاب کے اختتام میں پوپ فرانسس نے دْعا کیا کہ مقدسہ کنواری مریم، جس نے عاجزی اور ہمت کے ساتھ خدا کی مرضی کو قبول کیا وہ مشکل لمحات میں ہماری شفارش کرے۔