آزادی کا مطلب، دوسروں کی عزت کرنے کا انتخاب کرناہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 11ستمبر2024کوپوپ فرانسس نے دلی کے دار لحکومت تیمورلیستے (Timor-Leste)میں اپنے تین روزہ دورے کا اختتام نوجوانوں سے ملاقات پر کیا۔ پوپ فرانسس نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی قوم کے مستقبل کے ذمہ دار اور آزاد کردار بنیں۔انھوں نے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد کریں نیزاپنے بڑوں کا احترام کریں۔کیونکہ معاشرے میں دو خزانے ہوتے ہیں: ایک نوجوان اور دوسرا بزرگ۔پوپ فرانسس نے کہا کہ اس خوشحال ملک میں آپ کی بہادری، ایمانی گواہی اور سب سے بڑھ کر مضبوط ایمان اور مفاہمت کی شاندار تاریخ ہے۔اپنی ملاقات کے اختتام پر نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ یسوع مسیح کی صلح اور معافی کی مثال کو اپنے لئے نمونہ کے طور پر سمجھیں۔