تھیالوجیکل ایجوکیشن فورم (ٹِف) کی جانب سے دو روزہ تھیالوجیکل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔
مورخہ 9اور 10دسمبر 2022کو ایف۔سی کالج لاہورمیں تھیالوجیکل ایجوکیشن فورم (ٹِف) کی قیادت میں دو روزہ تھیالوجیکل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے مختلف کلیسیاؤں اور قومی و مقامی 50 اداروں نے شرکت فرمائی۔ اوپن تھیالوجیکل سیمنری (او۔ٹی۔ایس) کے چیئرمین اور تھیالوجیکل ایجوکیشن فورم کے سیکریٹری ریورنڈ ڈاکٹر قیصر جولیئس نے ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اِس کے مقاصد بیان کیے۔ پاسٹر راحیل اقبال نے اِس موقع پر واعظ پیش کیا اور خدمت کے موضوع کو بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ رابطہ منزل کی جانب سے ریدیو ویری تاس ایشیاء اردو سروس اور ویو سٹوڈیو نے بھی اِس وسیع ایکسپو میں شرکت کی اور دوسرے اداروں کے ساتھ اپنی معلومات کو بانٹا۔ دوسرے دِن ایکسپو کو تمام مومنین کے لیے کھول دیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنی دلچسپی اور محبت کا اظہار کیا۔