ریشم کی تاریخ 6000قبل از مسیح چین سے شروع ہوتی ہے، 3000قبل از مسیح چین میں ریشم یقینابن چکا تھا۔ ایک روایت کے مطابق اس کا سہرا چینی شہنشاہ زی لنگ شی کو جاتا ہے۔ ابتداء میں ریشم کا استعمال بادشاہوں تک محدودتھا۔ مگروقت کیساتھ ریشم چینی تہذیب کا حصّہ بن گیااورچین ہی سے ایشیاء اورباقی دنیامیں پھیلا۔ جن علاقوں میں چینی تاجراسے لے گئے وہاں خوبصورتی اورچمک کی وجہ سے یہ بہت مقبول ہوا۔ مانگ بڑھ جانے سے ریشم صنعتی دورسے قبل بین الاقوامی تجارت کاحصّہ بنا۔