پوپ فرانسس کا مقبرہ اْن کے اطالوی دادا دادی کی سرزمین کے سنگ مرمر سے بنا ہے۔
مورخہ 24اپریل 2025کوسینٹ میری میجر کے باسیلیکا میں پوپ فرانسس کا مقبرہ اطالوی علاقے لیگوریا کے مواد سے بنایا گیا ہے۔ یہ ایک سادہ سا مقبرہ ہے جس پہ پوپ فرانسس کی وصیت کے مطابق صرف”فرانسس“لکھا گیا ہے اور آنجہانی پوپ کی وہ صلیب جسے وہ ہمیشہ پہنتے تھے اْسے بھی مقبرے پہ نصب کیا گیا ہے۔
یہ مقبرہ سینٹ فرانسس کے الطار کے قریب پولین چیپل اور فورزا چیپل کے درمیان میں واقع ہے۔ ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے، باسیلیکا کے شریک آرچپریسٹ، کارڈینل رولینڈس نے پوپ فرانسس کی خواہش کا اعلان کیا کہ وہ اپنے دادا دادی کی سرزمین لیگوریا کے پتھر سے بنے مقبرے میں دفن ہوں۔
لیگوریا قصبے کی میئر اینریکا سوماریوا نے اپنی حیرت بیان کی جب اْس نے سنا کہ پوپ نے اپنے دادا دادی کے علاقے سے اپنی قبر کے لیے پتھر کی درخواست کی تھی۔
انجیلا جو کہ پوپ فرانسس کی کزن ہیں انھوں نے اور اْن کی بیٹی کرسٹینا نے کہا کہ قبر کے لیے پتھر کے حوالے سے پوپ کی درخواست ہمارے خاندان کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے ”ایک آخری سرپرائز“۔
Daily Program
