پاکستان کی قومی زیارت گاہ کی 75سالہ جوبلی نہایت عقیدت سے منائی گئی۔

مورخہ 6تا8 ستمبر2024کو مریم آباد میں مقدسہ ماں مریم کی قومی زیارت گاہ کی   75ویں سالانہ زیارت کا آغاز پُرتپاک اندازمیں ہوا۔اس جشنِ جوبلی کو کیتھولک بشپس کانفرنس نے تمام کاہنوں،سسٹرز صاحبات،مبشرانِ انجیل اور مومنین کے ساتھ مل کر منایا۔اس 75سالہ جشنِ جوبلی میں آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے اپوسٹولک ایڈمنسٹریٹرآرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس،فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد،عزت مآب بشپ اندریاس رحمت،عزت مآب بشپ یوسف سوہن اور عزت مآب بشپ خالد رحمت نے شرکت کی۔
سالانہ زیارت مریم آباد،مومنین کی مقدسہ ماں سے والہانہ عقیدت اور تعظیم کے اظہار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عقیدت مند ماں مریم کی شفارشوں کی بدولت خدا سے برکات حاصل کرتے ہیں۔  
تمام بشپ صاحبان نے ڈائمنڈ جوبلی کا کیک کاٹاجو اس زیارت گاہ کی 75ویں سالگرہ کی تاریخی اہمیت کی علامت ہے۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail