محبت انجیل کا مرکز ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 12ستمبر 2024کو سنگاپور کے نیشنل اسٹیڈیم میں پوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں اورجو کچھ بھی کرتے ہیں اس کی بنیاد محبت ہے۔پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ محبت عظیم کاموں کی بنیاد ہے۔خدا نے ہم میں سے ہر ایک کو آزاد محبت سے پیدا کیا ہے۔ اور یہ خُدا کی محبت ہے جو ہمیں چھڑاتی ہے اور اْس کے اکلوتے بیٹے کی موت اور جی اُٹھنے کے ذریعے گناہ اور موت سے آزاد کرتی ہے۔
پوپ فرانسس نے مقد س جان پال دوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی محبت میں خدا کی محبت کا عکس دیکھتے ہیں۔ محبت،ہر رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر ایک دوسرے کا احترام کرنے کا نام ہے اور محبت ہی انجیل کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ ”دوسروں کے ساتھ خدا کی محبت بانٹنا“ یہ الفاظ ہمارے لیے نہایت اہم ہیں کیونکہ خدا کی محبت ہمیں دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے، غریبوں کی فراخدلی مدد کرنے دینے، مصیبت میں مبتلا افراد کی حوصلہ افزائی کرنے، معاف کرنے اور امید رکھنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے کی دعوت دیتے ہیں۔