فوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس فخر پاکستان نے کا نکلیو کی رازداری کا حلف اْٹھا یا ہے۔
مورخہ 7مئی2025کو کانکلیو میں شامل ہونے والے 133 منتخب کارڈینلزنے سسٹائن چیپل میں اپنی رازداری کا حلف لیا۔ اْن منتخب کارڈینلز میں فوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس فخر پاکستان بھی شامل ہیں جنہوں نے کا نکلیو کی رازداری کا حلف اْٹھا یا ہے۔
ہم دعائیہ طور پر اس مقدس لمحے میں اْن کے ساتھ متحد ہیں۔ آئیں ہم روح القدس سے اپنی کلیسیاکی رہنمائی کے لئے التجاکریں۔تاکہ خدا ایک اچھے چرواہے کا انتخاب کرنے میں مدد کرے۔
Daily Program
