بشپس سنڈ کے سولہویں اجلاس کے دوسرے سیشن کا باقاعدہ آغاز2اکتوبر2024سے ویٹیکن میں ہو گا۔

بشپس سنڈ کے سولہویں اجلاس کے دوسرے سیشن کا باقاعدہ آغاز2اکتوبر2024سے Paul 6th Hallویٹیکن میں رہاہے۔اس سنڈ کا اختتام 27اکتوبر2024کوہوگا۔30ستمبرسے یکم اکتوبر تک تمام شرکاء ریٹریٹ کے عمل سے گزریں گے۔جو کہ ایک گہرا تجربہ ہوگا۔
یکم اکتوبر 2024کوشام ساڑھے چھ بجےLitergy of Reconciliationکا اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں پاپائے اعظم فرانسس کی قیادت میں تمام سنڈ کے تمام شرکاء اور مومنین شرکت فرمائیں گے۔ 
2اکتوبر2024کی صبح 9بجے یوخرستی عبادت کے ساتھ سنڈ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سنڈ کے دوسرے اجلا س میں پاکستان سےHis Eminanceکارڈینل جوزف کوٹس اور عز ت مآب بشپ خالد رحمت)او۔ایف۔ایم کیپ)شرکت فرمائیں گے۔
پچھلے سال اکتوبر 2023کو سنڈ کا پہلا اجلاس Paul 6th Hallویٹیکن میں منعقد کیا گیا تھا۔جس میں His Eminance کارڈینل جوزف کوٹس اور عز ت مآب بشپ خالد رحمت (او۔ایف۔ایم کیپ)نے شرکت فرمائی تھی۔پاپائے اعظم فرانسس کی قیادت میں ہونے والے سنڈ کے تمام مراحل دْعائیہ اور مکالمے سے بھر پور تھے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail