فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس کو”تمغہ امتیاز“ سے نوازاگیا۔

یہ خبر نہایت خوشی سے بیان کی جاتی ہے کہ مورخہ 23 مارچ2025کو  ملکِ پاکستان میں  فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس کو”تمغہ امتیاز“ سے نواز اگیا ہے۔”تمغہِ امتیاز“ پاکستانی ریاست کا منظم اعزاز ہے۔ پاکستان میں کوئی بھی شہری اسے اپنی گرانقدر خدمات اور کامیابیوں کی بنیاد پر وصول کرتا ہے، جس میں پاکستان کی مسلح افواج بھی شامل ہیں۔
فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس کویہ اعزاز اْن کی ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی، تعلیم اور سماجی بہبود کے فروغ میں انتھک خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیاہے ۔ اس سے قبل جرمنی کی کیتھولک یونیورسٹی  نے 2007میں آپ کو پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کو فروغ دینے کے سلسلے میں ”شالوم پرائز“سے نوازا ہے 
 فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس کا”تمغہ امتیاز“ حاصل کرنا پاکستان میں کیتھولک کلیسیا اور تمام مسیحیوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔پاکستان میں کیتھولک کلیسیا فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس کی نمایاں خدمات کے اعتراف پر نہایت خوش ہے اور دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail