فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس نے سندھ اسمبلی کا دورہ
مورخہ 04 مارچ 2024 کو، فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا، جہاں سندھ اسمبلی کے اسپیکر سید اویس شاہ، ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید اور ایم پی اے/صدر پی پی پی کراچی سعید غنی نے فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس کا استقبال کیا۔نیز سندھی ثقافت کے پیشِ نظر جرک اور سندھی ٹوپی پیش کی گئی۔
سندھ اسمبلی میں اس بار دو مسیحی اراکین اسمبلی ان نشستوں پر براجمان ہوئے ہیں۔ان میں انتھونی نوید کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ دوسری مرتبہ یعنی 2018کے بعد 2024میں بھی سندھ اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشست پر دوبارہ نامزدہوکر اسمبلی میں پہنچے ہیں۔ ان کے علاوہ دوسری مسیحی رکن روما صباحت بھی اسمبلی میں پہلی بار پہنچی ہیں۔بعد ازاں فضیلت مآب آرچ بشپ کارڈینل جوزف کوٹس نے سندھ اسمبلی ہال میں بھی گئے
اپنے دورے کے دوران،فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس نے انتھنی نوید کو ڈپٹی اسپیکر بننے پر مبارکباد دی۔ پاکستان کی نئی حکومت کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں نیز ایک زیادہ مساوی اور جامع معاشرے کو فروغ دینے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو کی کوششوں کو سراہا۔
سندھ اسمبلی کے اسپیکر سید اویس شاہ نے فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا نیز اس دورے کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔
ڈپٹی اسپیکر جناب انتھونی نوید نے کہا کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و اتحاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے جسے بھْلایا نہیں جا سکتا اور آج بھی مسیحی ملکِ پاکستان کی ترقی کے لیے رواں داوں ہیں آخے میں انہوں نے نہایت اسلوبی سے عہدے کی ذمہ داریاں نبھانے کی یقین دہانی کروائی۔