فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشدکی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے خصوصی ملاقات

 مورخہ 12مارچ 2025کو فضیلت مآب آرچ بشپ   ڈاکٹر جوزف ارشد، بشپ آف  اسلام آباد-راولپنڈی ڈایوسیس  نے   وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ان کے دفتر کوہسار بلاک اسلام آباد میں  خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران  فضیلت مآب آرچ بشپ   ڈاکٹر جوزف ارشد نے جناب  سردار محمد یوسف کو پاکستان کے وفاقی وزیر کے طور پر تقرری پر دلی مبارکباد پیش کی اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے کے لیے ان کی مدتِ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نیز بشپ جی نے مسیحی برادری کی اپنے ملک و قوم کے لیے  محبت کے گیتوں کی ڈی۔وی۔ڈی  ”ہم  ہیں پاکستانی“اور ایک کتاب تحفے میں پیش کی۔