فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کے اعزاز میں کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن کوئٹہ کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد

مورخہ 20مارچ2026کوکیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن کوئٹہ کی جانب  فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد سے کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندگان، اْساتذہ، طلبہ اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں بشپ جی کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا، خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں اْن کی نمایاں کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اْن کی قیادت میں تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں آئیں اور اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کی رہنمائی میں ایک نئے کالج کا قیام بھی عمل میں آیا، جو اس وقت کامیابی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ آمد کے فوراً بعد یہ وژن پیش کیا کہ اسکولوں کو مزید بہتر بنایا جائے اور ساتھ ہی اعلیٰ تعلیم کی طرف بھی توجہ دی جائے۔ اْن کی اسی سوچ کے نتیجے میں اس نئے تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھی گئی، جو آج طلبہ کے لیے معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
اپنے خطاب میں بشپ جی نے کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن اور تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تعلیم کے میدان میں کام کرنا اْن کے لیے ایک اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ یہ تعلیمی سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
اس تقریب کے اختتام پر بشپ خالد رحمت کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی نیز کْلہ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے اْن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail