ریورنڈ فادر مورس جلال (او۔ایف۔ایم کیپ) کی کاہنانہ روبی جوبلی بڑی شادمانی سے منائی گئی۔
مورخہ 12ستمبر2024کوسینٹ فرانسس کیتھولک چرچ کوٹ لکھپت لاہور میں ریورنڈ فادر مورس جلال (او۔ایف۔ایم کیپ) کی کاہنانہ روبی جوبلی بڑی شادمانی سے منائی گئی۔ شکرگزاری کی یوخرستی عبادت کی قیادت ریورنڈ فادر مورس جلال (او۔ایف۔ایم کیپ) نے فرمائی جبکہ اْن کی معاونت کیپوچن برادری کے قائم مقام کسٹس ریورنڈ فادر شہزاد کھوکھر، ریورنڈ فادر پاسکل پولوس، ریورنڈ فادرآصف سردار اورریورنڈ فادر بشارت (او۔ایم۔آئی) نے کی۔ریورنڈ فادر کلارنس حیات (او۔ایف۔ایم کیپ)نے دورانِ وعظ ریورنڈ فادر مورس جلال کو کہانت کے چالیس سال وفاداری سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور اْن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔فادر موصوف نے بتایا کہ ریورنڈفادر مورس جلال کو خدا نے اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اور انہوں نے اپنی خدمت سے یہ ثابت کیا کہ وہ مسیح میں قائم ہیں۔اْن کی خدمت کلیسیا کیلئے بہت پھل لائی ہے جو نا صرف ہمارے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے بھی ہے۔
کیپوچن برادری کے قائم مقام کسٹس ریورنڈ فادر شہزاد کھوکھرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے دل میں جو خوشی ہے اْسے لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے کیپوچن جماعت کے منسٹر جنرل،ڈیفینیٹرجنرل، وہ تمام کیپوچن کاہن جو بیرون ِ ملک ہیں اْن سب کی جانب سے ریورنڈ فادر مورس جلال کو روبی جوبلی کی مبارک باد دی۔فادر موصوف نے بتایا کہ ہمیں ریورنڈ فادر مورس کی زندگی سے سیکھنا چاہئے۔وہ اعلیٰ شخصیت ہوتے ہوئے بالکل حلیم، سادہ اور visionary ہیں۔ وسیع سوچ رکھتے اور عظیم کام کرتے ہیں۔ ریورنڈ فادر مورس جلال کیپوچن جماعت کا بہت بڑا سرمایا ہیں۔خدا سے دْعا گو ہیں کہ وہ ریورنڈ فادر مورس جلال کو اچھی صحت اور عمر کی درازی دے تاکہ ہم اسی طرح ان سے سیکھتے رہیں اور خدا کا کلام فروغ پائے۔
آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے اپوسٹولک ایڈ منسٹریٹر فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے اپنے خیالات کے اظہار میں فادر مورس کو جوبلی کی مبارک باد دی اور کہا جوبلی کا مطلب ہے خدا کی برکتوں کی شکرگزاری کرنا اور کوتاہیوں کیلئے خدا سے اور ایک دوسرے سے معافی مانگنا ہے۔بشپ جی نے ریورنڈ فادر مورس کی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک commitedکاہن ہیں اْن کی ساری زندگی کہانت پر مبنی ہے۔کاتھولک چرچ میں میڈیا کے لحاظ سے بڑی اہم خدمات دی ہیں اْس دور میں جب کم وسائل تھے۔انھوں نے کہا خداآپ کو برکت دے تاکہ آپ اسی طرح مسیح کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں۔
فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد جو اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس جوبلی کی تقریب میں نہیں آسکے۔اْن کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کو ریورنڈ فادر پیٹرک سیموئیل نے پڑھا ہیں۔جس میں بشپ جی نے ریورنڈ فادر مورس جلال کو کاہنانہ خدمت کی روبی جوبلی کی مبارک باد دی اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔پروگرام کے دوسرے حصہ میں تمام مہمانوں کو خوبصورت ٹیبلو کے ذریعے خوش آمدید کہا۔کیتھولک ٹی وی پاکستان کی جانب سے فادر مورس کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکومنٹر ی دیکھائی گئی۔بعد ازاں ریورنڈ فادر مورس جلال نے اپنی روبی جوبلی کا کیک اپوسٹولک ایڈ منسٹریٹر فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس،کیپوچن برادری کے قائم مقام کسٹس ریورنڈ فادر شہزاد کھوکھراور ریورنڈ فادر بشارت(او۔ایم۔آئی) کے ہمرا ہ کاٹا۔
کیپوچن برادری کے قائم مقام کسٹس ریورنڈ فادر شہزاد کھوکھرنے ریورنڈ فادر مورس جلال کو اْن کی کاہنانہ خدمت کی روبی جوبلی پر یادگار شیلڈ پیش کی۔ آخر میں ریورنڈفادر مورس جلال نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا میں ان چالیس سالوں کیلئے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔انہوں نے تمام بشپ صاحبان، کاہنوں،راہبانہ گھرانوں مناد صاحبان کا بھی شکریہ ادا کیا جو ہر طرح سے اس 40سالہ سفر میں انکے ساتھ رہیں جن کی بدولت وہ اپنی خدمت کو مزید موثر بنا پائے۔