ریورنڈ فادر شہزاد اکوائنس (او۔پی) کی لکھی گئی نئی تخلیق باعنوان”Newman's Influence on Dei Verbum“کی تقریبِ رونمائی
مورخہ 22اگست2025کوسینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھیڈرل فیصل آباد میں عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے ریورنڈ فادر پاسکل پولوس (پرائر وائس پرونشل)کے ہمراہ ریورنڈ فادر شہزاد اکوائنس (او۔پی) کی لکھی گئی نئی تخلیق باعنوان”Newman's Influence on Dei Verbum“کی اپنے دستِ مبارک سے رونمائی کی۔اس کتاب کو کیتھولک بائیبل کمیشن پاکستان نے شائع کیا۔یہ تصنیف نہ صرف مقدس جان ہنری نیومین کی وحی الہیٰ بصیرت کو واضح کرتی ہے بلکہ ویٹیکن مجلس دوم کے دستور دی وربْم کو سمجھنے کیلئے کلیدی رہنما ثابت ہوتی ہے۔اس کتاب کے دو حصے ہیں۔ پہلا حصہ نیومین کے اْس الہیٰ عقیدے کی وضاحت کرتا ہے جسے وہ مسیحت کی بنیاد قرار دیتے ہیں۔جبکہ دوسرا حصہ نیومین کے اْن افکار کو بیان کرتا ہے جنہوں نے مجلس دوم کی تعلیمات اورعقیدے کی نشوونما پر گہرا اثر ڈالا۔
اس کتاب کے بارے میں اپنے خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہایہ کتاب دی وربْم پر نیومین کے اثرات کے بارے میں بنیادی بصیرت فراہم کرتی ہے اور اس کے حوالہ جات اس تحقیق کو مزیدمفید بناتے ہیں۔
عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے کہا یہ کتاب تلاش کرنے والوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔مجھے اْمید ہے کہ یہ کتا ب وحی کے بارے میں موجود غلط تصورات کی اصلاح کرے گی۔
پروفیسر فادر مارکو نے اپنے بیان میں کہا کہ مقدس جان ہنری نیومین کی وحی پر سوچ آج بھی اس دستور کو سمجھنے میں مددگار ہے۔یہ کتاب ہمیں کارڈینل نیومین کی بصیرتوں کی روشنی میں اِن تعلیمات کی قدر کرنا سیکھاتی ہے۔
ریورنڈ فادر پاسکل پولوس نے بتایا کہ اس کتاب میں جو وضاحت اور گہرائی ہے وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔یہ نیومین اور دی وربْم کی تعلیمات کے تعلق پر نئی روشنی ڈالتی ہے۔
یہ کتاب طلبہ،محققین اور ہر اْس شخص کیلئے لازمی مطالعہ ہے جو وحی الہٰی اور کلیسیاکی زندہ روایت کو گہرائی سے سمجھنا چاہتا ہے۔
Daily Program
