رْوح القدس کے پھل زندگی میں حقیقی تجدید لاتے ہیں۔ عزت مآب بشپ سیمسن شکر دین
مورخہ 28 ستمبر 2025 کوسینٹ فرانسیس زیویئر کیتھڈرل حیدرآباد میں عزت مآب بشپ سیمسن شکر دین کے دستِ مبارک سے 243 بچوں نے استحکام کا پاک ساکرامنٹ حاصل کیا۔پاک ماس کی قیادت عزت مآب بشپ سیمسن شکر دین نے فرمائی جبکہ ریورنڈ فادر جیمس، ریورنڈفادر آمون نتھائیل اور ریورنڈ فادر سرفراز مقبول عالم نے معاونت کی۔
دوران ِ وعظ بشپ جی نے استحکام کی اہمیت اور روحانی مقصد پر روشنی ڈالی۔انہوںنے کہا کہ استحکام کا ساکرامنٹ روح القدس کے پھلوں اور نعمتوں سے معمور ہے اور یہی پھل ہمارے زندگی میں حقیقی تجدید لاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روح القدس کی برکت سے ہی ہماری روحانی اور معاشرتی زندگی میں بہتری، تبدیلی اور ترقی ممکن ہے۔
پاک ماس کے اختتام پرریورنڈ فادر جیمس نے بشپ جی، ماسٹر صاحبان، کیٹی کیزم ٹیچرز، کوائر اور تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا نیزاستحکام حاصل کرنے والے تمام بچوں اور اْن کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔
Daily Program
