اسلام آباد راولپنڈی ڈایوسیس میںمشن کانگریس 2025 کا انعقاد
مورخہ 4 اکتوبر 2025ئ کو اسلام آباد راولپنڈی ڈایوسیس میں مشن کانگریس 2025 کا انعقادریورنڈ فادر آصف جان، پیرش پریسٹ اور پونٹیفیکل مشن سوسائٹیز (PMS) پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر کی زیرنگرانی کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام آبادراولپنڈی ڈایوسیس کی کاہنانہ برادری، سسٹرزصاحبات اور مومنین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان میں پاپائی سفیرفضیلت مآب آرچ بشپ جرمانو پینے موتے اور فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد تھے۔
مشن کانگریس کے دوران مختلف مذہبی جماعتوں نے اپنے اسٹالز لگائے جن میں اْن کی روحانی خدمات، مشنری سرگرمیوں اور کلیسیائی مشن کو اْجاگر کیا گیا۔ پاک ماس کے بعد پاپائی سفیرفضیلت مآب آرچ بشپ جرمانو پینے موتے اور فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشدنے تمام اسٹالز کا دورہ کیا، شرکائ سے ملاقات کی اور مذہبی جماعتوں کی مسیح یسوع کے تاکستان میں خدمت کے جذبے کو سراہا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مشن کانگریس 2025 کا مقصد کلیسیا کے مشن کی تجدید ہے، تاکہ ہر بپتسمہ یافتہ مسیحی ایمان، محبت اور جرات کے ساتھ خدا کے کلام کی بشارت دے سکے۔ اس تقریب نے پونٹیفیکل مشن سوسائٹیز کی روح کے مطابق کلیسیا میں اتحاد کے پیغام کو اْجاگر کیا۔
آخر میں شرکائ کو اس بات کی تلقین کی گئی کہ وہ اپنی خاندانوں، برادریوں اور معاشرے میں مسیح کے حقیقی گواہ بن کر امن، محبت اور اْمید کا پیغام عام کریں۔اس کانگرس کی یادگار کے طور پر معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئی۔
Daily Program
