اپنے اِردگرد موجود دُکھی انسانیت کی خدمت کریں۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ماریو بینی ٹراوس
مورخہ 28 ستمبر 2025 کو فضیلت مآب آرچ بشپ ماریو بینی ٹراوس (اپوسٹولک ایڈمنسٹریٹر آرچ ڈایوسیس آف لاہور) نے سینٹ کلارہ پیرش گلبرگ لاہور میںپاسبانی دورہ کیا۔سینٹ کلارہ پیرش میںریورنڈ فادر پیٹرک سموئیل (او ۔ایف۔ ایم۔ کیپ) پیرش پریسٹ اور مومنین نے بشپ جی کا پُر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بشپ بینی ماریو ٹریوس نے ریورنڈ فادر ہنری (او۔ ایف۔ ایم۔ کیپ) کی یاد میں تعمیر کیے گئے یاد گارMonument کو برکت دی۔ انہوں نے بیلجئیم کے فادر ہنری کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی زندگی خدمت، عاجزی اور وفاداری کی ایک روشن مثال ہے۔بعدازاں پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ ماریو بینی ٹراوس نے فرمائی جبکہ ریورنڈ فادر پیٹرک سموئیل نے معاونت کی۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ماریو بینی ٹراوس نے اپنے وعظ میں نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ یسوع مسیح کے مزاج کو اپنائیں، ایمان میں مضبوط رہیں اور اپنے اِردگرد موجود دُکھی انسانیت کی خدمت کریں۔استحکام کا ساکرامنٹ لینے والے اْمید واروں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ استحکام کا ساکرامنٹ محض ایک رسم نہیں بلکہ روحانی پختگی اور ایمان کی تجدید کا لمحہ ہے۔
دوران ماس 200 بچوںبشپ جی کے دستِ مبارک سے استحکام کا ساکرامنٹ حاصل کیا۔آخر میں ریورنڈ فادر پیٹرک سموئیل نے تمام بچوں اور اْن کے والدین کو مبارکباد پیش کی نیز کلمات ِتشکر ادا کئے۔
Daily Program
