خاندان

  • سیب کے درخت کی غیر مشروط محبت

    Jul 21, 2023
    بہت عرصہ پہلے سیب کا ایک بڑا درخت تھا۔ ایک چھوٹا لڑکا ہر روز اس کے ارد گرد آکر کھیلنا پسند کرتا تھا۔ وہ درخت کی چوٹی پر چڑھتا، سیب کھاتا، اور اس درخت کے سائے میں سو جاتا۔
  • اکٹھے رہنا خوشحالی

    Jul 14, 2023
    ایک جنگل میں دوشیر رہتے تھے وہ دونوں بہت ظالم تھے اْن کاجب دِل کرتا تھا وہ کسی بھی جانور کو کھا جاتے۔ایک ہرن اِس بات پر بہت پریشان تھی، اس ہرن کے تین بچے تھے اور شیر نے دوکھا لیئے تھے اب صرف ایک باقی تھا۔ہرن کا بچہ ضد کرتا کہ ”مجھے بھی باقی بچوں کے ساتھ باہر کھیلنا ہے“۔لیکن ہرن کو ڈر تھا کہ اگر اْس نے اپنے بچے کو باہر جانے دیا تو شیر اس کے بچے کو کھا جائیں گے۔
  • کچھ لوگ درختوں کی مانند!

    Jul 07, 2023
    انسانی فطرت ہے کہ وہ تنہا نہیں رہ سکتے۔لیکن وہ سبھی کے ساتھ ایک جیسا رشتہ بھی نہیں رکھتے۔کچھ بے حد قریبی ہوتے ہیں ایسے رشتے خون کے ہوتے ہیں۔جن سے چاہ کر بھی رشتہ نہ ہی توڑا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور سے ویسا رشتہ بنایا جاتا ہے۔اور بہت سے رشتے اور تعلقات ہم خود بناتے ہیں۔ان میں ہمارے دوست،احباب شامل ہوتے ہیں۔ہماری زندگی میں لوگ ایک درخت کے تین حصوں کی طرح ہوتے ہیں۔
  • صحبتوں کے کچھ رنگ

    Jun 24, 2023
    صدیوں پرانی بات ہے کہ کسی ملک میں ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ وہ بہت انصاف پسند، نیک اور رعایا کا خیال رکھنے والا تھا۔ بادشاہ کا وزیر بہت دانا، عقل مند تھا۔ وہ بادشاہ کو اچھے اچھے مشورے دیتا،جو رعایا کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے۔وزیر بہت ضعیف ہو چکا تھا وہ بادشاہ کے والد کا بھی وزیر رہا تھا۔اس نے ایک دن بادشاہ سلامت سے کہا کہ اب میری صحت اجازت نہیں دیتی آپ کوئی نوجوان،ذہین وزیر رکھ لیں۔مگر بادشاہ اس کے لئے تیار نہ تھا۔بادشاہ نے کہا”وزیر محترم آپ کی موجودگی میں کسی وزیر اعظم کا سوچا بھی نہیں جا سکتا“کیونکہ آپ جیسا عقل مند اور ذہین وزیر نہیں ملے گا۔
  • سرمایہ حیات

    Jun 17, 2023
    اس سال پوری دنیا میں 18 جون کو عالمی یوم والد منایا جارہا ہے۔ اس دن کا مقصد والدوں کی عظمت کو سلام کرنا اور اْن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ نیز اپنے آپ کے ساتھ یہ عہد کرنا ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے والدوں کی عزت کریں گے، ان کی تمام تر قربانیوں کو سراہتے ہوئے اْن کے شکر گزار رہیں گے۔وہ اپنا لہو بیچ کر ہماری خوشیاں خرید لاتاہے،نہ جانے باپ ایسا کیسے کر جاتا ہے۔تو پھر والد کی عظمت کو سلام کرنے کے لیے صرف ایک ہی دن کیوں؟ بلکہ والد کی قربانی کو ہر دن ہی سلام کیا جانا چاہیے۔وہ
  • دوسروں کو آگے بڑھنے میں مدد کیجئے!

    Jun 03, 2023
    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بوڑھی عورت کے پاس دو بڑے گھڑے تھے۔ ایک گھڑے میں شگاف تھا جبکہ دوسرا بالکل ٹھیک تھا۔وہ عورت طویل پیدل سفر کرکے ندی سے گھر پانی لے جاتی تھی۔ صحیح گھڑے میں پانی پورا رہتا تھا جبکہ سوراخ والا برتن صرف آدھا رہ جاتا۔پورے دومہینہ تک یہی سلسلہ چلتا رہا۔عورت گھر میں صرف ڈیڑھ برتن پانی لاتی ہے، یقیناً صحیح برتن کو اپنے کارناموں پر فخر تھا۔ لیکن بیچارہ ٹوٹا ہوا برتن اپنی خامی پر شرمندہ تھا، دْکھی بھی تھا کہ جو کچھ اس میں ڈالا جاتاہے، اْس کا آدھا ہی وہ اپنے اندر رکھ سکتا ہے۔اسی پریشانی میں سوچوبچار کے بعد اس نے ایک دن بوڑھی عورت سے ندی کے کنارے بات کی اور بولامیں اپنے آپ سے شرمندہ ہوں، کیونکہ میرے اس سوراخ کی وجہ سے میں آپ کے گھر تک پوراپانی نہیں لے جا تا۔
  • ماں کی صحت بھی ہے ضروری!

    May 13, 2023
    یہ حقیقت ہے اور اس سے انکار ممکن نہیں کہ ماں اپنے بچے کو دْنیا میں لانے کے لئے کتنی مشکلات سے گزرتی ہے۔ہم اتنے ترقی یافتہ زمانے میں رہ رہے ہیں مگر اْس کے باوجود کہیں نہ کہیں ہماری سوچ اپ ڈیٹ نہیں ہوئی۔آج بھی بہت لوگ ایسا کرتے ہیں کہ جب
  • مشکلات میں کامیابی کا راز

    May 08, 2023
    زندگی میں ہر مشکل ہرانے کے لئے نہیں آتی۔کچھ مشکلات ہمیں سنوارنے کے لئے آتی ہیں۔مشکلیں بھی اپنے اندر کامیابی کے راز رکھتی ہیں۔ایک بارایک شخص جو مچھلیاں پکڑنے والا تھا۔وہ مچھلیاں بازار میں فروخت کرتا اور یوں اْس کی زندگی کا گزر بسر ہونے لگا۔لیکن اْس کے گا ہکوں نے شکایت کرنی شروع کر دی کہ مچھلی تازہ نہیں ہوتی۔پھر اْس مچھیرے نے فریزر خریدا اور اْس میں مچھلیاں رکھ کر لے جانے لگا۔اس کے باوجود لوگ لگاتار شکایت کرتے رہے کہ مچھلی میں وہ ذائقہ نہیں جو تازہ مچھلی کا ہوتا ہے۔
  • مقدسہ مریم رحم کی والدہ۔۔ ہماری مدد گار

    May 01, 2023
    مئی کا مہینہ روزری کا مہینہ ہے۔اس ماہ میں مومنین مقدسہ مریم کے ساتھ روزری کے ذریعے اپنی خصوصی اور گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔کیتھولک روایات کے مطابق اس مہینے میں ہر گھر میں ہر خاندان میں روزری پڑھی جاتی ہے۔اور یقینی طور پر ہم
  • سْپر ہیومن(محبت کرنے والے لوگ)

    Apr 24, 2023
    محبت کرنے والوں کی آج تک سمجھ نہیں آئی،کوئی نہیں جانتا کس خمیر سے بنے ہوتے ہیں۔آپ سے محبت کرنا ان کی مجبوری ہوتی ہے۔یہ مجبوری ان کی کمزوری ہوتی ہے اور پھر اسی کو اپنی طاقت بھی بنا لیتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے محبت کرنے والے سپر
  • ڈیجیٹل دنیا میں ایمان کا ابلاغ

    Apr 20, 2023
    لکھاری: رومہ عابد
    ڈیجیٹل دنیا میں ایمان کا ابلاغ میں مختلف طریقے شامل ہیں جیسے سوشل میڈ یا، ای میل، ویب سائٹ، فورم، بلاگ اور موبائل ایپس۔ یہ مذہبی تنظیموں، رہنماؤں اور پیروکاروں کو جغرافیائی فاصلوں سے قطع نظر، رابطہ، معلومات کا اشتراک اور ایک دوسرے کے ساتھ
  • محدود ایڈیشن

    Apr 17, 2023
    یک دن ایک لڑکے نے اپنے دادا سے پوچھا:
    داداجان، آپ ٹیکنالوجی کے بغیر ماضی میں کیسے رہتے تھے؟
  • زندہ یسوع میرا ہمسفر

    Apr 09, 2023
    ایسٹر کی آدھی رات کی عبادت کے بعد سب مومنین ایک دوسرے کو گلے مل کر یسوع مسیح کے مْردوں میں سے جی اْٹھنے کی مبارک باد پیش کر رہے تھے۔اعجاز اپنے چھوٹے بیٹے کو اْٹھائے ہوئے سبھی کو ایسٹر مل رہا تھاکہ اچانک فون کی گھنٹی بجی۔کال اْٹھاتے ہی وہ بولا نصیر تم کیسے ہو؟ایسٹر مبارک ہو۔آج اچانک میری یاد کیسے آگئی؟
  • ایک خط ماں مریم کے نام!

    Apr 03, 2023
    سلام اے پْرفضل ماں! میں ایمان رکھتا ہوں کہ آپ آسمانوں پر رہنے کے باوجود بھی ہر پل ہمارے ساتھ ہی ہیں اور ایک پل بھی آپ ہم سے جدا نہیں۔ آج مجھے کچھ پریشانی تھی،مشکل میں تھا یعنی میں دْکھ میں تھا۔ مجھے ماں جی آپ کے وہ دْکھ یاد آگئے جو آپ نے
  • میں جو ٹھہرا ایک مرد!

    Mar 25, 2023
    یہ سب اتنی جلدی میں ہوا کہ میں سوچ بھی نہ سکا کہ یہ سب کیا ہے۔ مجھے ایک منٹ بھی نہیں ہوا تھا اس عورت کے حجرے میں اس کی آغوش میں لیتے ہوئے۔کہ اچانک ہی کوئی ایک درجن لوگ دروازہ توڑ کر اندر گھس آئے اور انہوں نے ہمیں رنگے ہاتھوں پکڑ
  • بڑھیاکی نصیحت

    Mar 18, 2023
    ایک بوڑھی اماں اپنے ٹوٹے پھوٹے چھوٹے مکان میں زندگی بسر کررہی تھی۔ اس نے بلی پال رکھی تھی دونوں کو ایک دوسرے سے بے حداْنس تھا۔ایک مرتبہ کوچے میں بچوں نے بلی کوڈرایااور ایک مرتبہ کتوں نے بھی اس کا تعاقب کیا۔ یہی وجہ تھی کہ بلی نے
  • ہم کسی سے کم نہیں !

    Mar 08, 2023
    دنیا میں انہی قوموں نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں جن کے نوجوان جدید علوم سے آراستہ ہوتے ہیں۔ٹیکنیکل ایجوکیشن کسی بھی معاشرے کے تعلیمی اور معاشی استحکام کی ضامن ہوتی ہے۔پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے اور نوجوان نسل کو فنی
  • چرچ کیوں جانا چاہیے؟

    Mar 03, 2023
    ہمارے بہت سے مسیحی، باقاعدگی سے چرچ نہیں جاتے نیز اُن کے نزدیک پاک ماس کی عبادت میں شریک ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ وہ صرف نام کے مسیحی کہلاتے ہیں جو خداوند یسوع مسیح پر ایمان تو رکھتے ہیں پر اُس کے حکم پر عمل نہیں کرنا چاہتے۔ پاک