شخصیت اور ملاقات

ہمیں زندگی میں بہت سے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔بعض اوقات ہمیں سمجھ میں نہیں آتاکہ کس سے کیسے بات کرتے ہیں؟لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ جب آپ نوجوانوں سے ملیں تو اْن کی حوصلہ افزائی کریں۔جب آپ بچوں سے ملتے ہیں تو  انہیں سیکھائیں۔ جب آپ بزرگوں سے ملتے ہیں تو اْن کی مدد کریں۔ جب آپ عقلمند لوگوں سے ملتے ہیں تو اْن سے سیکھیں۔  جب آپ رہنماؤں سے ملتے ہیں تو اْن کا احترام کریں۔جب آپ بے وقوف لوگوں سے ملیں تو اْن سے بچیں۔جب آپ عاجز لوگوں سے ملتے ہیں تو اْن کی قدر کریں۔
جب آپ متکبر لوگوں سے ملیں تو انہیں نظر انداز کریں۔جب آپ مہربان لوگوں سے ملتے ہیں تو اْن کی تقلید کریں۔جب آپ بزرگ لوگوں سے ملیں تو اْن کا احترام کریں۔جب آپ کمزور لوگوں سے ملتے ہیں تواْنہیں مضبوط بنائیں۔جب آپ محنتی لوگوں سے ملیں تواْن کی حوصلہ افزائی کریں۔جب آپ مہربان لوگوں سے ملتے ہیں تو اْن کی قدر کریں۔ جب آپ ایماندار لوگوں سے ملیں توانہیں فروغ دیں۔
جب آپ برْے لوگوں سے ملیں تو اْن سے بچیں۔نیز ہر اْس انسان سے اچھا سلوک کرنے کی کوشش کریں جن سے آپ روزانہ ملتے ہیں۔خدا سے ڈرتے رہیں امن کے ساتھ رہیں اور ہر حال میں سب کی بھلائی کی دْعا کریں۔اپنا ایسا اثر چھوڑیں کہ دوسرے لوگ آپ سے ملنے کا انتظار کریں۔

شخصیت اور ملاقات

Daily Program

Livesteam thumbnail