یسوع مسیح کا بپتسمہ تاریخِ نجات میں ایک اہم لمحہ ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 21اگست 2024کوپوپ فرانسس نے دریائے اْردن میں بپتسمہ کے وقت یسوع پر رْوح القدس کے نزول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو کرزمہ کے خوشبو دارتیل سے مسح کیا جاتا ہے۔ جس کی خوشبو مسیح کی زندگی میں ہمارے اشتراک کو ظاہر کرتی ہے۔
پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ایک شخص جو خوشی سے اپنی مسح شدہ زندگی گزارتا ہے وہ اِس رْوحانی عطر سے کلیسیا، معاشرے اور خاندان کو بھی خوشبو دیتا ہے۔تاہم، پوپ فرانسس نے خبردار کیا کہ بعض اوقات ہم مسیح کی خوشبو نہیں بلکہ اپنے گناہ کی بدبو پھیلاتے ہیں۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ گناہ ہمیں یسوع سے دور کرتا ہے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے مومنین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اْس طرح کا شخص بنیں جس کا ذکرمقدس پولوس رسول نے غلاطیوں کے نام اپنے خط میں کیا ہے یعنی وہ جو نیک، محبت میں وفادار، اور غرور سے بھرا نہ ہو۔