ہر وقت اور ہر مصیبت میں مسیح خوشی ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 15دسمبر2024کوپوپ فرانسس نے مومنین کو روحانی تجدید اور تبدیلی کے پیغام کو قبول کرنے کی نصیحت کی۔
پوپ فرانسس نے بتایا کہ آمد کے ایام ہمیں ہمارے اعمال اور رویوں پر غور کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا بے چینی، بے اعتمادی اور دنیاوی فکریں ہمیں حقیقی خوشی کا تجربہ کرنے سے روکتی ہیں۔مزید کہا کہ خداوند کا آنا ہمارے لیے نجات کا باعث ہے۔ یہ خوشی زندگی کی مشکلات کو فراموش کرنے کے بارے میں نہیں بلکہ خدا کی موجودگی میں طاقت اور سکون حاصل کرنے کے بارے میں ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے مومنین پر زور دیا کہ وہ ایمان کے ساتھ اپنے خیراتی کاموں سے ضرورت مندوں کی خدمت کرتے رہیں اور اس حقیقت کو سمجھیں کہ ہر وقت اور ہر مصیبت میں مسیح خوشی ہے۔