پوپ فرانسس کی حالت میں بہتری۔ہولی سی پریس آفس
مورخہ 24فروری 2025کوہولی سی پریس آفس کی پوپ فرانسس کی صحت کے بارے میں حالیہ اطلاعات کے مطابق انھیں سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں ہے۔ کچھ لیبارٹری ٹیسٹ بھی کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹ تسلی بخش ہے۔تاہم اْن کے گردے کا معمولی سا مسئلہ باعث ِ تشویش نہیں ہے۔
آج پوپ فرانسس نے پاک یوخرست حاصل کیا اور اپنے کام کو بھی دوبارہ شروع کیا ہے۔ذرائع کے مطابق غزہ کے ہولی فیملی پیرش نے پوپ فرانسس کیلئے ایک ویڈیو پیغام بھیجاتھا جس کے جواب میں پوپ فرانسس نے غزہ کے پیرش پریسٹ کو کال کی اور اْن سے قربت کا اظہار کیا۔
پوپ فرانسس اْن تمام مومنین کے مشکور ہیں، جو اْن کی صحت کے لیے دْعائیں کررہے ہیں۔
Daily Program
