ناصرف بچوں کے الفاظ بلکہ ْان کی خاموشی بھی سنیں۔پوپ فرانسس

مورخہ 3فروری 2025کوبچوں کے حقوق کے بارے میں پہلی بین الاقوامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، پوپ فرانسس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ جنگ، غربت اور تارکینِ وطن بچوں کی بات سنیں نیز انہوں نے اسقاط حمل کے ”قاتلانہ“ عمل کی مذمت بھی کی۔
اس کانفرنس کا موضوع  ”بچوں سے پیار اور اْن کی حفاظت“ کرنا تھا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے پینلسٹ نے بچوں پر تشدد، استحصال سے تحفظ، وسائل، تعلیم اور صحت تک رسائی نیز اْن کے خاندان میں حقوق پر بھی بات کی۔
اپنے خطاب میں پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں بچوں کو درپیش جاری جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ عالمی ترقی کے باوجود بہت سے بچے اب بھی غربت، جنگ، تعلیم کی کمی، ناانصافی اور استحصال کا شکار ہیں۔پوپ فرانسس نے جنگ زدہ اور غریب علاقوں میں بچوں کے خاصے سنگین حالات کی طرف توجہ مبذول کروائی لیکن اس بات پر بھی زور دیا کہ امیر معاشروں میں بھی بچوں کو ذہنی صحت کی جدوجہد، تشدد اور سماجی پسماندگی جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پوپ فرانسس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ناصرف بچوں کے الفاظ بلکہ ْان کی خاموشی بھی سنیں۔جب وہ ہم سے بات کرتے ہیں تو آئیے ہم اْن کی بات سنیں! 
اپنے پیغام کے اختتام میں شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور اْمید ظاہر کی کہ یہ سربراہی اجلاس بچوں کے لیے ایک بہتر دنیا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔