معافی کا تحفہ خدا کے جلال کا نچوڑ ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 17مارچ 2024کوپاپائے اعظم فرانسس نے مومنین کو یاد دلایا کہ ہم صلیب پر یسوع اور باپ کے جلال کو دیکھتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ یسوع ہمیں بتانا چاہتا ہے کہ خدا کا جلال انسانی کامیابی، شہرت، یا مقبولیت سے مطابقت نہیں رکھتا۔صلیب پریسوع مسیح نے خدا کی محبت اور رحم کے چہرے کو مکمل طور پر ظاہر کیا۔اْس نے صلیب پر زندگی بخشی اور اْن لوگوں کو معاف کیا جنہوں نے اْسے مصلوب کیا۔
پوپ فرانسس نے بتایا کہ صلیب سے یسوع ہمیں سکھاتا ہے کہ تحفہ اور معافی خدا کے جلال کا جوہر ہیں نیزہمارے لیے زندگی کا راستہ ہیں۔
انہوں نے ہم میں سے ہر ایک کو اپنے آپ سے پوچھنے کی دعوت دی کہ کیا میں اپنے لیے، اپنی زندگی میں بخشش کا راستہ اپناتا ہوں؟بخشش کا راستہ ایسا راستہ ہے جو مصلوب یسوع کا راستہ ہے۔ یہ اْس ہستی کا راستہ ہے جو معاف کرنے سے نہیں تھکتا۔اس لئے ہمیں اْس کی تقلید کرنی ہے کیونکہ جب ہم معاف کرتے ہیں تو خدا کا جلال ہم میں چمکتا ہے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے مقدسہ مریم سے شفاعت کی تاکہ مقدسہ ماں کی سفارشوں کی بدولت ہم ایمان کے ساتھ یسوع کی پیروی کرتے ہوئے خدا کی محبت کا تجربہ اپنی زندگی میں کریں۔