مقدس مارٹن اوّل (پاپائے اعظم،شہید)

آپ اٹلی کے شہر اْمبریا(umbria)میں پیدا ہوئے اور قسطنطنیہ میں خدمت کرنے کے بعد 649میں پاپائے اعظم منتخب ہوئے۔فوراً ہی آپ نے لاطران میں ایک مجلس بلوائی جس میں آپ نے اْن لوگوں کو نصیحت کی جو اِس بات سے انکاری تھے کہ مسیح خداوند کی ذات میں انسانی مرضی بھی تھی۔ اِسی اثناء میں آپ نے حاکم ِ وقت سے کونسٹنس دوم کی اِسی موضوع پر دستاویز کو بھی مسترد کر دیا۔اس سے حاکم سخت ناراض ہوااوراپنے لوگوں کے ذریعے آپ کو اغواء کروا کر جبراً قسطنطنیہ بھیج دیا۔آپ پر موت کا فتویٰ بھی جاری کیا گیا۔تاہم قسطنطنیہ کے اعلیٰ کلیسیائی سربراہ پولوس کی بدولت اِس سزا پر عمل نہ ہو سکا۔اپنی زندگی کے آخری سال آپ نے انتہائی دْکھوں اور تکلیفوں میں بسر کئے اور آخر کارآپ 13اپریل655کو خداوند میں ابدی نیندسوگئے اِسی وجہ سے آپ کو شہید مانا جاتا ہے۔
اے خداوند خدا!ہمیں یہ فضل بخش کہ ہم دْنیا کی آزمائشوں پرغالب آ سکیں اور تیری بادشاہی کے وارث بننے کیلئے ہر وقت نیک اعمال کی اپنی زندگیوں کا حصہ بنا کر عمل میں لائیں۔آمین

Daily Program

Livesteam thumbnail