زکائی کی مانند یسوع کو دیکھنے کی اپنی خواہش کو پروان چڑھائیں۔پوپ فرانسس
مورخہ 2اپریل2025کو پوپ فرانسس نے مومنین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی اْمید نہ ہاریں۔انہوں نے محصول لینے والے زکائی کے واقعہ کا حوالہ بیان کیااور کہا کہ ایک طرح سے وہ اپنا راستہ کھو چکا تھا۔ شاید اْس نے غلط انتخاب کیا، یا شاید زندگی نے اْسے ایسے حالات میں ڈال دیا جہاں سے وہ فرار ہونے کی جدوجہد کر رہا تھا۔لیکن جب اْس نے سنا کہ یسوع شہر سے گزر رہاہے، تو زکائی کو یسوع سے ملنے کی خواہش ہوئی۔بے شک بہت سی مشکلات تھیں لیکن اس کے باوجود اْس نے ہمت نہیں ہاری۔ایک بچے کی طرح وہ درخت پر چڑھ گیا۔ پھر جب خُداوند نے اْسے دیکھا تو زکائی خود کو بے نقاب محسوس کرتا اور لوگوں کی سرزنش کی توقع رکھتاہے۔
ہجوم نے بھی ایسا ہی سوچا ہوگا، لیکن وہ مایوس رہ گئے کیونکہ یسوع نے زکائی کو فوراً نیچے آنے کو کہا۔پھر یہ بھی بتایا کہ آج مجھے تیرے ساتھ تیرے ہی گھر میں رہنا ہے۔یہ حوالہ بیان کرتا ہے کہ خدا کھوئے ہوئے لوگوں کو ڈھونڈے بغیر نہیں رہ سکتا۔
پوپ فرانسس نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم بھی زکائی کی طرح اپنی زندگی کا جائزہ لیا اور اس سے سیکھتے ہوئے کبھی اْمید نہ ہاریں یہاں تک کہ جب ہم خود کو ایک طرف محسوس کریں یا تبدیلی کے قابل نہ ہوں۔انہوں نے کہا یسوع کو دیکھنے کی اپنی خواہش کو پروان چڑھائیں، جو ہمیشہ ہمیں ڈھونڈنے کے لیے آتا ہے، چاہے ہم راستے میں کہیں بھٹک گئے ہوں۔
Daily Program
