روزوں کاموسم ہمیں اْمید کے ساتھ سفر کرنے کی دعوت دیتا ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 25فروری 2025 کو پوپ فرانسس نے روزوں کے ایام کے بارے میں پیغام جاری کرتے ہوئے تمام مومنین کو دعوت دی کہ وہ اْمید کے ساتھ ایک ساتھ سفر کریں اور آنے والے اس بابرکت موسم میں خود سے پوچھیں کہ کیامیں واقعی اپنی زندگی کو بدلنے اور خدا کی پْکار پر دھیان دینے کے لیے تیار ہوں؟
پوپ فرانسس کے روزوں کے پیغام کا مرکزی موضوع ہے ”آئیے ہم اْمید میں ایک ساتھ سفر کریں“  جوکہ جوبلی سال کے موضوع”اْمید کے زائرین“ سے جْڑا ہوا ہے۔ایک ساتھ سفر کرنے کا مطلب ہے کہ کسی کو پیچھے چھوڑے یا خارج کیے بغیر خدا کے فرزند کے طور پر ہمارے مشترکہ وقار پر مبنی اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنی اسرائیل کے لوگوں کا مصر سے وعدہ کی سرزمین میں آنا، ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری زندگیاں بھی ایک سفر ہیں جس کا رْخ خدا کی طرف ہونا چاہیے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ روزوں کا اہم پیغام ہم آہنگی ہے جس میں ہم مسیحیوں کو تنہا رہنے کی بجائے ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے ”اْمید کی ماں“ مقدسہ مریم کی سفارش طلب کی نیز دْعا کی کہ جب ہم ایسٹر کی خوشی منانے کیلئے تیاری کر یں تو ماں ہماری شفاعت کرے تاکہ ہم اْمید کے اس سفر میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔