رب کو اپنے دلوں میں رکھتے ہوئے ہمیشہ آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔پوپ فرانسس
مورخہ 28ستمبر2024کوپوپ فرانسس نے بیلجیئم میں "Hope Happening" یوتھ ایونٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ہمیشہ دْعا کریں اور بچوں جیسی معصومیت اور خوشی کو دوبارہ دریافت کریں جو خدا ہم سب کے لیے چاہتا ہے۔
پوپ فرانسس نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ دْعا کر نا مت بھولیں اور کبھی بھی دوسروں کو نیچا نہ دیکھائیں بلکہ رب کو اپنے دلوں میں رکھتے ہوئے ہمیشہ آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔
اپنے دورے کا اختتام کرنے سے پہلے پوپ فرانسس نے نوجوانوں کو اپنی پاپائی برکات دیں اور ایک نوزائیدہ بچے کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ اپنے آپ کو ایک شیر خوار بچے کی طرح معصوم اور پاکیزہ بنائیں۔ کیونکہ یسوع مسیح نے بھی ہمیں بتایاہے کہ سب سے بڑا وہ ہے جو بچے کی طرح بن جاتا ہے۔