دْعا میں خدا سے بات کریں۔پوپ فرانسس

گزشتہ دنوں پوپ فرانسس نے کوئرز کی چوتھی بین الاقوامی میٹنگ میں شرکاء کے ساتھ ملاقات کی اور اْن کی توجہ خدمت کے تین ضروری پہلوؤں ہم آہنگی، شراقت اور خوشی کی طرف مبذول کرائی۔
انہو ں نے کہاکہ اس اجتماع کا مقصد عبادت میں موسیقی کی اہمیت کو مزید گہرائی سے دریافت کرنا ہے۔ موسیقی ہم آہنگی پیدا کرتی ہے۔ جو لوگ تکلیف میں ہیں اْن کو تسلی دیتی اور مایوس لوگوں میں دوبارہ جوش پیدا کرتی ہے۔ پوپ فرانسس نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ عبادتوں میں حصہ لے کر آپ نہ صرف اپنی آوازوں سے بلکہ اپنے ذہنوں اور دلوں سے بھی متحرک ہوں۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کوئرز کے ممبران کا اْن کی انجیلی بشارت کی خدمات کیلئے شکریہ ادا کیا۔