دنیا میں امن کے لیے روزانہ روزری پڑھیں۔ پوپ لیو چہاردہم

یکم اکتوبر2025کوپوپ لیو چہاردہم نے تمام مومنین کو نصیحت کی کہ وہ دنیا میں امن کے لیے روزانہ روزری کی عبادت کریں۔
انہوں نے کہا جیسا کہ ہم اکتوبر کے بابرکت مہینہ کا آغاز کرتے ہیں جو کہ پاک روزری کے لیے مخصوص ہے،آئیے اس مہینے خاص طور پر دنیا میں امن کے لیے ہر روز روزری پڑھیں۔
اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ لیو نے مومنین زور دیا کہ دنیا بھر میں تنازعات اور جنگوں میں بھی اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں امن کو فروغ دیں۔