خُدا اپنے کلام کے بیج کو ہر قسم کی مٹی پر بکھیرتا ہے۔پوپ لیو چہاردہم
مورخہ 21مئی 2025کوپوپ لیو چہاردہم نے یسوع مسیح، ہماری اْمیدکے موضوع پر پوپ فرانسس کی جوبلی سیریز کو جاری رکھااور بیج بونے والے کی تمثیل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انجیل کا ہر لفظ ہماری زندگی کی مٹی میں بوئے گئے بیج کی مانند ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مٹی نہ صرف ہمارا دل ہے، بلکہ دنیا، برادری اور کلیسا بھی ہے۔زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں ہے جو انجیل سے وابستہ نہ ہو۔
اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ لیو نے اس بات پر زور دیا کہ خُدا اپنے کلام کے بیج کو ہر قسم کی مٹی پر بکھیرتا ہے۔چاہے ہم اسے خوشی سے، سطحی طور پر یا خوف کے ساتھ قبول کریں لیکن خدا کو بھروسہ ہے کہ کسی نہ کسی وقت یہ بیج پھل ضرور لائے گا۔
Daily Program
