خدا کی حقیقی عبادت انسانیت کی خدمت کے بغیر ممکن نہیں۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 4جنوری2026کو مجوسیوں کی عید کے موقع پر پوپ لیو چہاردہم نے اپنے خطاب کے دوران مومنین کو بچہ یسوع کے قریب آنے کی دعوت دی اور کہا کہ کرسمس کی خوشی ہمیں اپنی زندگی کے سفر پر آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔انہوں نے مومنین کو یاد دلایا کہ 6 جنوری کو اْمید کی جوبلی سال کا اختتام سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے مقدس دروازے کے بند ہونے کے ساتھ ہوگا۔
پوپ لیو نے کہا کہ کرسمس کا بھید ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری اْمید کی بنیاد خدا کے تجسد میں (Incarnation) ہے۔ انہوں نے مقدس جان کے الفاظ یاد دلائے: کلمہ متجسد ہوا اور ہمارے درمیان رہا(یوحنا 1:14)۔انہوں نے زور دیا کہ مسیحی اْمید انسان کی خوش فہمی یا حساب کتاب پر نہیں بلکہ خدا کے اْس فیصلے پر مبنی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ سفر کرے، تاکہ ہم زندگی کے راستے میں کبھی اکیلے نہ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ یسوع کے انسانی روپ میں آنے سے ہمیں خدا کی قربت محسوس ہوتی ہے اور یہ ہمیں خدا اور انسانیت دونوں کی خدمت کی ذمہ داری دیتا ہے۔اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ لیو نے کہا کہ خدا نے جسم اختیار کیا؛ لہٰذا خدا کی حقیقی عبادت انسانیت کی خدمت کے بغیر ممکن نہیں۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail