خدا کرے کہ ہم ہمیشہ مقدسہ مریم کی طرح خدا کی مرضی کو پورا کرنے کے لیے تیار رہیں۔پوپ لیو چہاردہم
مورخہ 25مارچ 2026کوپولینڈ کے ”یومِ تقدیسِ حیات“ کے موقع پر، جو عیدِ بشارت کے ساتھ منایا جاتا ہے، پوپ لیو چہاردہم نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کی دیوانگی سے بھرے اس دور میں زندگی کا دفاع اْس کے آغاز (تصور) سے لے کر اْس کے فطری اختتام تک کیا جانا چاہیے۔
پولینڈ میں یہ دن ہر سال 25 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اسے 2004 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ یہ کلیسیا کے ”عیدِ بشارت“کے ساتھ منایا جا سکے۔
فرانسیسی زبان بولنے والے مومنین سے خطاب میں پوپ لیو نے کلیسیا کے کاہنوں پر زور دیا کہ وہ انجیل کی خوشخبری کو جوش و خروش سے سنائیں اور مسیحیوں کی اس بات میں مدد کریں کہ وہ امن کی دنیا کی تعمیر کے لیے سرگرمی سے کام کریں۔
اسی دعوت کو تمام مومنین تک بڑھاتے ہوئے، انہوں نے عربی زبان بولنے والوں کو یاد دلایا کہ ہر مسیحی محبت سے بھرپور شاگرد اور ایک بہادر پیغامبر بننے کے لیے بلایا گیا ہے، تاکہ وہ پوری دنیا میں انجیل کا اعلان کرے۔
آخر میں، پوپ لیو چہاردہم نے عیدِ بشارت کو یاد کرتے ہوئے دْعا کی کہ خدا کرے یہ عید ہر ایک کے لیے مقدسہ کنواری مریم کی مثال پر چلنے کی دعوت بنے، تاکہ ہم ہمیشہ خدا کی مرضی کو پورا کرنے کے لیے تیار رہیں۔