حقیقی دولت خدا کے پیارے ہونے میں ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 13اکتوبر2024کوپوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے مقدس مرقس کی انجیل کا وہ حوالہ پیش کیا جس میں ایک امیر نوجوان نے یسوع سے پوچھا کہ اسے ابدی زندگی کا وارث ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے وہ نامعلوم شخص دولت کے باوجود، عدم اطمینان اور بے چینی سے یسوع کے پاس دوڑتا ہوا ایک بھرپور زندگی کی تلاش میں گیا۔جیسا کہ اکثر اْن لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جن کے پاس بہت زیادہ دولت ہے۔یسوع مسیح اْس آدمی کو پیار سے دیکھتے ہوئے دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنی ہر چیز بیچ کرغریبوں کو دے۔لیکن وہ آدمی اْداس ہوکر وہاں سے چلا جاتا ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم بھی خوشیوں اور بامقصد زندگی کی تلاش میں ہیں لیکن امیر نوجوان کی طرح ہم بھی اکثر مادی چیزوں کوہی سب کچھ تصور کرتے ہیں۔تاہم، یسوع چاہتا ہے کہ ہم حقیقی دولت اور ابدی زندگی پائیں۔یسوع کہتاہے کہ اپنی زندگیوں کو دوسروں کے لیے تحفہ بنا کر ایک دوسرے سے محبت کریں۔اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ فرانسس نے مومنین سے کہا کہ حقیقی دولت خدا سے پیار کرنے اور اْس کی طرح دوسروں سے محبت کرکے خدا کے برگذیدہ بننے میں ہے۔