بپتسمہ کے ذریعے ہم نئی زندگی کے لیے دوبارہ جنم لیتے ہیں۔پوپ فرانسس

مورخہ 12جنوری 2025کوپوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یسوع مسیح کا بپتسمہ خُدا کی محبت کی یاد دہانی کرواتا اور مومنوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس محبت کو آگے بڑھائیں۔
 پوپ فرانسس نے کہا، انجیل ِ مقدس بیان کرتی ہے کہ جہاں مسیح یوحنا سے بپتسمہ لینے کے لیے آگے بڑھتا اور ہجوم میں شامل ہوتا ہے۔وہیں یسوع کے بپتسمہ کے دوران باپ کی آواز بھی آتی ہے کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے میں خوش ہوں۔انہوں نے مومنین سے کہا کووہ بپتسمہ کے ذریعے ملنے والے تحفے کو قبول کریں۔
پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ آج یسوع کے بپتسمہ کی عید ہمیں خدا کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق کو گہرا کرنے کی دعوت دیتی ہے۔بپتسمہ کی تاریخ کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے مومنین کو اْس لمحے کی قدر کرنے کی نصیحت کی جب وہ نئی زندگی کے لیے دوبارہ پیدا ہوئے۔انہوں نے ہر مسیحی پر زور دیا کہ وہ اپنے بپتسمہ کی تاریخ کو اس طرح منائیں جیسے کوئی سالگرہ ہو۔آخر میں، پوپ فرانسس نے سبھی کو مبارک کنواری مریم کی طرف رجوع کرنے اور اْس کی شفاعت حاصل کرنے کی دعوت دی۔