انسانیت کے ساتھ نرم دلی سے وہ اْمید بانٹیں جو آپ کے دلوں میں ہے۔پوپ فرانسس

 پوپ فرانسس نے 2025  کے 59ویں عالمی یوم ابلاغیات کے لیے انسانیت کو بطور موضوع منتخب کیا اور کہاکہ انسانیت کے ساتھ نرم دلی سے وہ اْمید بانٹیں جو آپ کے دلوں میں ہے۔ ایسی اْمید جو بات چیت کے ذریعے مکالمے کوجنم دیتی ہے۔اس موضوع کا مقصد اس حقیقت کی طرف توجہ دلانا ہے کہ آج کی دنیا میں، اکثر ذرائع ابلاغ پرتشدد ہوتے ہیں، جس کا مطلب مکالمہ کے لیے حالات قائم کرنا نہیں بلکہ ہڑتال کرنا ہے۔یہ موضوع ابلاغیات کو غیر مسلح کرنے اوراسے جارحیت سے پاک کرنیکی کوششوں کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں عالمی یوم ابلاغیات عام طور پر عید ِ پینتیکوست سے ایک اتوار پہلے منایا جاتا ہے۔ پوپ پال ششم نے 1967 میں دوسری ویٹیکن کونسل کے تناظر میں اس دن کو ایک سالانہ جشن کے طور پر منانے کو اعلان کیا تھا۔