آپ کی دْعاؤں کا شکریہ!پوپ فرانسس

مورخہ 6مارچ 2025کو  پوپ فرانسس نے جیمیلی ہسپتال سے اْن تمام لوگوں 
 کے لیے شکر گزاری اور قربت کا پیغام بھیجا ہے جو 21 روز قبل اْن کے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے اْن کی صحت یابی کے لیے دْعا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدا آپ کو خوش رکھے اور مبارک کنواری مریم آپ کی حفاظت کرے۔ شکریہ!
یاد رہے 14 فروری کو ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ملنے والی محبت اور قربت کے لیے پوپ فرانسس کا شکریہ کا پیغام ہسپانوی زبان میں ریکارڈ کیا گیااور سینٹ پیٹرز اسکوائر میں رات 9 بجے روم میں روزری کی عبادت کے آغاز پر نشر کیا گیا۔