آرٹ خدا اور انسانیت کے درمیان اشتراک کی عکاسی کرتا ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 22نومبر2023کوپوپ فرانسس نے ہولی سی کے تعمیراتی ورثے سے متعلق ویٹیکن کانفرنس میں شرکاء کو ایک پیغام بھیجا۔جس میں کہا کہ آرٹ انسانیت اور خدا کے درمیان ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔اپنے پیغام میں پوپ فرانسس نے ہولی سی اور ویٹیکن سٹی اسٹیٹ کے تاریخی اور فنی ورثے کی دیکھ بھال کی اہمیت کو اْجاگر کیا۔

انہوں نے واضح کہا کہ انسانیت کے ثقافتی ورثے کا تحفظ اصل میں اطالوی جزیرہ کی قدیم ریاستوں، خاص طور پر پاپائی ریاست سے پیدا ہوا تھا۔پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ جدید ریاستوں نے آرٹ اور تعمیراتی ورثے کے کاموں کو اس کے تحفظ اور سب کی لطف اندوزی کے لیے باقاعدہ کرنے اور ان کی فہرست بنانے کا حق حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہولی سی نے 2001 میں اپنے ثقافتی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ایک قانون اپنایا تھا۔جس کو جلد ہی تبدیل شدہ تاریخی اور سماجی حالات کے ساتھ ساتھ اندرونی قانون سازی اور بین الاقوامی تنظیموں دونوں کے ارتقاء سے مؤثر طریقے سے مطابقت رکھنے کے لیے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹ دنیا میں یعنی کلیسیا کی زندگی میں، اس کے مذہبی عمل، ایمان کے اعلان، مختلف روحانی اظہار، اور خیرات کی مشق کی ایک واضح علامت ہے۔

آخر میں، پوپ فرانسس نے مجسموں کے تحفظ اور ہولی سی کے تعمیراتی ورثے کی حفاظت کے لیے مستقل کمیشن کے اراکین کے کام کی تعریف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور اْن کاشکریہ ادا کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail