آئیں آمد کے اس موسم میں دوسروں کا خیال کریں۔پوپ فرانسس
مورخہ 3دسمبر2023کوپوپ فرانسس نے فرشتے کے پیغام کے بعد مومنین سے بات کرتے ہوئے چوکس رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا چوکس رہنے کا مطلب خوف میں رہنا یا ڈرنا نہیں ہے بلکہ یسوع کے آنے کی دل سے تیاری کرنا اور محبت کے ساتھ اْس کا انتظار کرنا ہے۔
پوپ فرانسس نے انجیلِ مقدس کے اْس حوالے کا ذکر کیا، جس میں یسوع نے تین بار ”جاگتے رہنے“ کی نصیحت کی۔پوپ فرانسس نے کہا آئیں ہم اْمید کے ساتھ یسوع کے استقبال کے لیے خود کو تیار کریں۔خاص طور پر آمد کے آنے والے ہفتوں میں ہم اپنے دل کے گھر کو احتیاط سے تیار کریں، تاکہ یہ منظم اور مہمان نواز ہو۔
آخر میں پوپ فرانسس نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے دعوت دی کہ وہ آمد کے ان ایام میں اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کا خیال رکھیں، اْن کی سنیں،اْنھیں وقت دیں نیز اْن کی مدد کریں۔