مقدس ہنری (عظیم شہنشاہ)
آپ 6 مئی 973 کو آلباخ جرمنی میں پیدا ہوئے۔آپ اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ شروع ہی سے آپ نے مشہور راہب خانوں میں تعلیم پائی۔ آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اْس وقت کے ایک بشپ بھی آپ کے معلم رہے۔ یہیں سے آپ کے دل میں کلیسیا کے لیے اور راہبانہ زندگی کے لیے محبت اور شوق نے جنم لیا۔سن 995 میں آپ نے اپنے والد کی جگہ ایک صوبے کے رئیس و نگرانِ اعلیٰ مقرر ہوئے اس عرصے کے دوران آپ نے لکسمبرگ کی ایک شہزادی سے شادی کی اور کہا جاتا ہے کہ آپ دونوں نے پاکیزہ زندگی بسر کرنے کا بھی عہد کیا تھا اور ایک 1002 میں حاکمِ وقت کی وفات کے بعد جو آپ کا رشتہ دار بھی تھا تو آپ حکمران بن گئے۔ حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے بعد آپ کی روحانی زندگی اور زور پکڑ گئی۔آپ نے فیصلہ کیا کہ آپ جو کچھ کریں گے وہ خدا کے جلال کے لیے کریں گے۔ اس لیے آپ کے سامنے کلیسیا کی بھلائی اور اْس کی بہتری کار فرما رہتی اِسی لیے بعض دفعہ آپ کو عسکری قوت بھی استعمال کرنا پڑی۔ پاپائے اعظم بیناڈکٹ آٹھویں نے آپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آپ کو ایک قیمتی تاج عطا کیا۔ آپ اپنی ریاست میں جگہ جگہ جاتے اور گرجا گھروں کی دیکھ بھال اور اْن کی تعمیر کرواتے۔ سوئٹزرلینڈ میں باسکل کے مقام پر آپ نے ایک کیتھڈرل کی بنیاد رکھی۔ جس کی تعمیر آپ کی وفات کے بعد بھی جاری رہی اور اسے مکمل ہونے میں 400 سال کا عرصہ لگا۔ آپ غریبوں کی مدد کرتے اور ظلم وستم کے خاتمے کا انتظام کرتے آپ بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہتے۔ آخری ایام میں آپ شدید علیل ہو گئے اور 91 برس کی عمر میں خداوند میں ابدی نیند سو گئے۔ آپ کی عید 13 جولائی کو منائی جاتی ہے۔
Daily Program
