دامیان کا مقدس پطرس(معلمِ کلیسیا)

دامیان کے مقدس پطرس اٹلی کے شہر راوینہ میں 1007 میں پیدا ہوئے۔ آپ شروع ہی سے نہایت دْعا گو اور قربانی دینے کا جذبہ رکھتے تھے۔ آپ بیناڈکٹن طبقہ کے راہب بنے اور آپ کی قابلیت و لیاقت، فہم و فراست کا اندازہ اِس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ سات مختلف پاپائے اعظموں کے مشیرِ خاص رہے۔پاپائے اعظم اسٹیفن نہم نے آپ کو آپ کی قابل قدر وفخر کارکردگی کی بنا پر کارڈینل کے عہدے پر فائز کیا۔ آپ نے ایک لمبے عرصے تک پاسبانی کی خدمت کی اور ایمان کے فروغ کے لیے بہت کام کیا۔ آپ کی تحریریں روحانی زندگی کے لیے بہت اہم اور معاون ومفید سمجھی جاتی ہیں۔ 22 فروری 1072 میں روم واپس آتے ہوئے آپ شدید بخار میں مبتلا ہو گئے اور اپنے ساتھی راہبوں کی موجودگی میں وفات پائی۔اے خداوند خدا!ہمیں اپنا فضل دے کہ ہم خداوند یسوع مسیح کو تمام چیزوں سے بڑھ کر پیار کریں اور اْس کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہیں اور آخر کار تجھ سے ابدی زندگی انعام میں پائیں۔ آمین