مقدس بلیز

آپ بہت اچھے طبیب تھے لوگوں کے دْکھ درد دیکھ کر آپ پریشان ہوجاتے تھے۔اور سوچتے کہ انسانوں کو صرف روحانی خوشی ہی اصل شادمانی دے سکتی ہے۔بطور کاہن خدمت کرنے کے بعد آپ بشپ بنے۔آپ بھرپور کوشش کرتے رہے کہ لوگ پاکیزہ اور خوشیوں بھری زندگی بسر کریں۔شہنشاہ لیسنوئس(Licinius) کے عہد میں جب ایذار سانیاں شروع ہوئیں تو آپ کوبھی گرفتار کر لیا گیا اور سرتن سے جدا کرنے کا حکم صادر کیاگیا۔جب آپ ایذارسانی کیلئے لے جائے جا رہے تھے  تو اسی اثناء میں لوگوں کا بڑا ہجوم اپنے بشپ کو دیکھنے کیلئے آیا۔اسی ہجوم سے ایک عورت بھاگی بھاگی آپ کے پاس آئی اور آپ کو بتایا کہ اْس کے بچے کے گلے میں مچھلی کا کانٹا پھنس گیا ہے اور وہ سخت تکلیف میں مبتلا ہے۔حالات اس قدر سنگین تھے کہ وہ بچہ قریب المر گ تھا۔آپ نے دْعا کی اور بچہ اْسی وقت شفا پا گیا۔یہی وجہ ہے کہ آپ کو شفاعت کے لئے عموماً وہ لوگ پکارتے ہیں جن کو بالخصوص گلے کی بیماریاں ہوتی ہیں۔دورانِ حیات آپ کو جیل خانے میں بے حداذیت دی گئی تو بھی آپ نے بہت سے لوگوں کو خداوند کی بشارت دی۔آخر کاراس کارِخیر اور مسلسل بشارت کے پھیلاؤ کی بناء پرسن 316میں آپ کا سر قلم کر دیا گیا۔مقدس بلیز کی عیدہر سال 3فروری کو منائی جاتی ہے۔
اے خْداوندخْدا! اپنے بندے مقدس بلیز کی معرفت اپنے لوگوں کو خوشی اور شادمانی عطا کر۔سب بیماروں کو شفا دے خاص کر اْن کو جو گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔آمین