روما کی مقدسہ فرانسسکا(راہبہ)
روماکی مقدسہ فرانسسکا 1384 میں روم کے ایک امیر خاندان میں پیدا ہوئیں۔ آپ ایک راہبہ بننا چاہتی تھیں تاہم اپنے والدین کی رضا کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ 13 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ خدا نے آپ کو تین بچوں سے نوازا۔چونکہ آپ کی مالی حیثیت اچھی تھی اس لیے آپ دل کھول کر بھلائی کے کاموں میں حصہ لیتی تھیں۔ آپ کی خدمات خصوصی طور پر وبا ء اور قحط کے دنوں میں قابل ذکر ہیں۔آپ کے شوہر فوجی افسر تھے جو کہ ایک جنگ کے دوران شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں معذور ہو گئے۔ اسی دوران آپ کے دو بچے ایک وبا ء کی نظر ہو گئے۔ 1436 میں اپنے شوہر کی وفات کے بعد آپ اسی راہبانہ جماعت میں شامل ہو گئیں جسے آپ نے خود قائم کیا تھا۔خداوند نے آپ کو دھیان وگیان اور صوفیانہ روحانی فضائل سے نوازا تھا۔ آپ 9 مارچ 1440 کو 56 برس کی عمر میں مقدسہ مریم سے دْعا مانگتی ہوئی وفات پا گئیں۔
اے خداوند خدا! تْونے مقدسہ فرانسسکا کو یہ فضل بخشا کہ وہ دنیا میں رہ کر اپنی ذاتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے تیرے قریب رہے اور غریبوں اور بیماروں کی بھی مدد کرے۔ بخش دے کہ ہم بھی اْس کے نقشے قدم پر چل سکیں۔ آمین
Daily Program
