آویلاؔ کی مقدسہ ٹریضہؔ (عظیم کارمائیٹ، عارفہ اور اصلاح کرنے والی ہستی)
آویلاؔ کی مقدسہ ٹریضہؔ عظیم کارملائیٹ، عارفہ اور اصلاح کرنے والی ہستی 28مارچ 1515میں سپین کے مقام آویلا میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے والد Alonsoایک نیک، فراخ دِل اور غریبوں کا ہمدرد تھا۔ مقدسہ ٹریضہ اُن کی دوسری بیوی کی اولاد تھی۔ وہ اپنے والد کی لاڈلی بیٹی تھی۔ اُن کی والدہ نے ہر لحاظ سے مقدسہ ٹریضہ کی جسمانی اور روحانی تربیت کی۔ آویلاؔ کی مقدسہ ٹریضہؔ کو نو عمری سے ہی مقدسین کی زندگی کے متعلق جاننے اور کتابیں پڑھنے کا شوق تھا۔ مقدسین کی زندگی سے متاثر ہو کر مقدسہ ٹریضہ بھی مقدسین کی طرح زندگی بسر کرنے اور شہادت کا جام نوش کرنے کی خواہش رکھتی تھیں۔ 1952میں جب وہ سات برس کی تھی تو مقدسہ ٹریضہ اور اُس کے بھائی نے منصوبہ بنایا کہ کہ کیسے افریقہ میں Moors کے ہاتھوں سر قلم کروا کر شہادت کا تاج حاصل کریں۔ انہوں نے اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لیے اپنا گھر چھوڑ کر افریقہ کا رخ کیا۔ ابھی وہ شہر کے گیٹ پر پہنچے ہی تھے کہ راستے میں اُن کا چچا مل گیا۔ جو انہیں گھر واپس لے آیا۔ اپنی ناکام کوشش کے بعد دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ درویشانہ زندگی بسر کریں گے۔ 14 برس سے 18برس تک مقدسہ ٹریضہ بڑے اشتیاق سے شجاعت کی کہانیاں پڑھا کرتی تھی تاکہ وہ جرات مند اور جوش و جذبے والی خاتوں بن سکے۔ 1935میں بیس سال کی عمر میں اُس نے Carmel of Incarnationکی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ چونکہ اُن کا والد اجازت نہیں دیتا تھا اِس لیے مقدسہ ٹریضہ اور اُس کے بھائی نے خفیہ طور پر گھر چھوڑ دیا۔ وہ Carmel چلی گئی اور اُس کا بھائی دومنیکن راہب بن گیا۔ اپنی راہبانی زندگی کی پہلی عہد بندی کے بعد مقدسہ ٹریضہ تین سال تک فالج کے مرض میں مبتلا رہیں۔ لیکن مسلسل دُعا اور خاص طور پر مقدس یوسف کی دُعا اور سفارش سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئیں۔ مقدسہ ٹریضہ ایک ایسی خاتون تھی جودھیان وگیان اور اصلاح کرتی تھیں۔ وہ چاہتی تھی کہ مزید نئے کانونٹ تعمیر کیے جائیں۔ لیکن اِس عظیم کام کو شروع کرنے کے لیے اُس کو بہت مخالفت اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اِن تمام باتوں کو بالاِ ئے طاق رکھتے ہوئے 24اگست 1962کو نئے سینٹ جوزف کانونٹ کی بنیاد رکھی۔ مقدسہ ٹریضہ ایک دلیر خاتون تھیں جو وقار اور جرات کا خوبصورت مجسمہ تھی۔ اُس نے شدید مخالفت کے باوجود Convent -17اور Monks - 15 خانقاہوں کی بنیاد رکھی۔ Carmeliteمیں سسٹرز کی تعداد کم تھی۔ مقدسہ ٹریضہ ان لوگوں میں سے ایک ہے جو ایک سچے پرستار کی مانند روح میں میں چلتی ہے۔ مقدس ٹریضہ خداوند کو میرے شہنشاہ مخاطب کرتی تھیں۔ مقدسہ ٹریضہ 4 اکتوبر 1582 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ کئی سالوں کے بعد مقدسہ ٹریضہ کے جسدِ خاکی کو جب قبر سے نکالا گیا تو مقدسہ ٹریضہ کا جسدِ خاکی بالکل ویسا ہی تھا اور خوشبو آتی تھی۔ پوپ پال پنجم نے انہیں مبارک قرار دیا اور 1622میں پوپ گریگوری پندرھویں نے انہیں مقدسہ کا درجہ دیا۔ مقدسہ ٹریضہ سپین کی مربیہ ہیں۔ اُن کی عید ہر سال 15اکتوبر کو منائی جاتی ہے۔