گڈ نیوز کیتھولک ٹی وی کلیسیا میں اتحاد اور ایمانی مضبوطی کی علامت ہے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس
مورخہ 02اکتوبر2024 کو فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے گڈ نیوز کیتھولک ٹی وی اسٹوڈیو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وِکر جنرل ریورنڈ فادر ایف آر ایڈورڈ جوزف کے ہمراہ سٹوڈیو کے نئے آلات کو برکت دی۔ یہ اہم لمحہ سینٹ فلپس، سینٹ جیمز، سینٹ پال، سینٹ لارنس، سینٹ انتھونی، سینٹ جانز اور سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل سمیت متعدد پیرشیز کی سخاوت اور شراکت کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔ ان کی اجتماعی مدد نے اسٹوڈیو کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کا مقصد نشریات کے معیار کو بہتر بنانا اور مومنین کی روحانی آبیاری کرنا ہے۔
اس موقع پر فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے گڈ نیوز کیتھولک ٹی وی کی کاوشوں کو کامیاب بنانے میں مدد کرنے پر تمام پیرشیز کی محبت اور تعاون کے لیے خصوصی شکریہ ادا کیا گیا اور میڈیا کے ذریعے مسیحی ایمان کے فروغ کے لیے گڈ نیوز کیتھولک ٹی وی کی ٹیم کی محنت اور لگن کو سراہا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ گڈ نیوز کیتھولک ٹی وی ان وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کلیسیا کے مشن کی بہتری کے لیے اتحاد اور ایمانی مضبوطی کی علامت ہو گا۔