ڈیجیٹل مشنریز کو مسیح کی طرف رہنمائی کرنے کے لیے بْلایا گیا ہے۔ فادر فیلمار فیل، ایس وی ڈی

 ڈیجیٹل مشنریز کو مسیح کی طرف رہنمائی کرنے کے لیے بْلایا گیا ہے
ڈیجیٹل مشنریز کو مسیح کی طرف رہنمائی کرنے کے لیے بْلایا گیا ہے

مورخہ 10 ستمبر 2026 کو فادر فیلمار فیل، ایس وی ڈی نے فلپائن میں پہلی ایشیائی کیتھولک ڈیجیٹل مشنری اسمبلی کے آغاز پر کہا کہ ڈیجیٹل مشنریوں کو صرف آن لائن لوگوں پر اثرانداز ہونے کے لیے نہیں بلکہ انہیں مسیح کی طرف رہنمائی کرنے کے لیے بْلایا گیا ہے۔ فادر فیلمار نے 10 ستمبر کو ریڈیو ویریتاس ایشیا کے کیمپس، کوئزون سٹی میں واقع تھری سینٹس چیپل میں یوخرستی عبادت کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل مشنریوں کے مشن کو فلپائن میں لوگوں کو راستہ بتانے کے ایک منفرد انداز سے تشبیہ دی، جہاں بعض اوقات راستہ بتانے کے لیے اشارہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مشنریوں کو بھی اپنی پوسٹس کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری پوسٹس کا مقصد صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنا نہیں بلکہ انہیں مسیح کی طرف لے جانا ہونا چاہیے۔
پہلی ایشیائی کیتھولک ڈیجیٹل مشنری اسمبلی کا موضوع ہے۔”انفلوائنسزز سے گواہی دینے تک: ایشیا میں ڈیجیٹل مشن کے لیے سنڈی سفر“۔ اس اسمبلی میں ایشیا کے مختلف ممالک سے 100 سے زائد کیتھولک ڈیجیٹل کمیونیکیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز شریک ہیں۔
فادر فیلمار، جو ریڈیو ویریتاس ایشیا کے جنرل مینیجر ہیں، نے یوخرستی عبادت کی قیادت جبکہ فادر جان می شین، ریڈیو ویریتاس ایشیا کے پروگرام ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنسز کے دفتر برائے سماجی ابلاغ کے ایگزیکٹو سیکریٹری، اور فادر سیرل وکٹر جوزف، کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے دفتر برائے سماجی ابلاغ کے ایگزیکٹو سیکریٹری نے معاونت فرمائی۔
اپنے وعظ میں فادر فیلمار نے جکارتہ میں حال ہی میں منعقد ہونے والی فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنسز کی جنرل اسمبلی کے موضوع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اسمبلی میں پْل بننے اور پْل بنانے والے کے تصورات ایشیا میں کلیسیا کے مشن کے طور پر سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا زبان، ثقافت، تاریخ، سیاسی حالات، مذہبی روایات اور کلیسیائی تجربات کے اعتبار سے بے پناہ تنوع رکھتا ہے۔ تاہم یہ اختلافات لوگوں کو مسیح میں ایک برادری کے طور پر متحد ہونے سے نہیں روکتے۔فادر فیلمار نے کہا کہ ہم مسیح سے تعلق رکھتے ہیں، ہم ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم سب ایک ہی انسانیت کا حصہ ہیں۔انہوں نے اِسی حقیقت کو ڈیجیٹل مشنریوں کی بْلاہٹ سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایسے مقامات تک پْل بن سکتے ہیں جہاں کلیسیا جسمانی طور پر موجود نہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ، براہِ راست نشر ہونے والی ایک ویڈیو یا ڈیجیٹل کہانی لوگوں اور انجیل کے درمیان ملاقات کا ذریعہ بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے آپ کی ایک پوسٹ وہ پْل بن جائے جس کے ذریعے کوئی شخص مسیح سے ملاقات کرے۔
فادر فیلمار نے اپنے وعظ میں پولوس رسول کے پہلے خط قرنتیوں کے نام کی اِن آیات پر بھی روشنی ڈالی، جن میں ابتدائی مسیحی برادری کو درپیش عملی مسائل، بشمول اخلاقیات، تعلقات، ثقافت، مذہبی رسومات، خوراک اور مشن سے متعلق سوالات کا ذکر ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات اور مختلف آراء کے باوجود پولوس رسول بار بار مسیحی برادری کو اس کی بنیادی شناخت کی طرف واپس لاتے ہیں کہ وہ مسیح سے تعلق رکھتی ہے اور ایک دوسرے سے بھی تعلق رکھتی ہے۔فادر فیلمار کے مطابق یہی اصول آج کے ڈیجیٹل مشن کے لیے بھی ضروری ہے۔ ڈیجیٹل کمیونیکیٹرز کا کام صرف علم، شہرت یا لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی خواہش سے نہیں بلکہ محبت اور مسیحی وابستگی کے گہرے احساس سے رہنمائی پانا چاہیے۔
اپنے وعظ کے اختتام پر فادر فیلمار نے دوبارہ فلپائن میں راستہ بتانے کے اس منفرد اشارے کا حوالہ دیا جس سے انہوں نے گفتگو کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے ڈیجیٹل مشنریوں کے سامنے یہ سوال رکھا کہ ان کی پوسٹس اْن کے فالوورز، سبسکرائبرز اور یہاں تک کہ خاموشی سے اْن کا مواد دیکھنے والوں کو کس سمت لے جا رہی ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ اگر ہم صرف اپنی ذات کی طرف اشارہ کرتے ہیں تو ہم محض انفلوئنسرز رہتے ہیں۔ لیکن اگر ہماری زندگی، ہماری کہانیاں، ہماری تخلیقی صلاحیتیں اور ہمارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم لوگوں کی یسوع مسیح کی طرف رہنمائی کریں تو ہم مسیح کے گواہ بن جاتے ہیں۔
یوخرستی عبادت میں ایشیا کے مختلف ممالک سے آنے والے شرکاء نے اپنے اپنے قومی لباس زیب تن کیے، جس نے اسمبلی میں موجود ثقافتی تنوع کو نمایاں انداز میں پیش کیا۔شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے فادر جان می شین نے کہا کہ فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنسز کا دفتر برائے سماجی ابلاغ اور ریڈیو ویریتاس ایشیا اس اہم اجتماع کی میزبانی پر خوش ہیں۔ انہوں نے مندوبین کو دعوت دی کہ وہ ڈیجیٹل مشنریوں کی حیثیت سے اپنی بلاہٹ اور ذمہ داری پر غور کریں۔

 ڈیجیٹل مشنریز کو مسیح کی طرف رہنمائی کرنے کے لیے بْلایا گیا ہے۔
ڈیجیٹل مشنریز کو مسیح کی طرف رہنمائی کرنے کے لیے بْلایا گیا ہے۔

فادر می شین نے یاد دلایا کہ پوپ پال ششم، پوپ جان پال دوم اور مدر ٹریضہ ریڈیو ویریتاس ایشیا کے کیمپس کا دورہ کر چکے ہیں اور اپنی زندگی اور گواہی کے ذریعے لوگوں پر اثر چھوڑا۔ اِن کی مثال آج کے ڈیجیٹل انفلوئنسرز کے لیے ایک چیلنج ہے کہ وہ محض اثرانداز ہونے تک محدود نہ رہیں بلکہ انجیل کے حقیقی اور مستند گواہ بنے۔
پہلی ایشیائی کیتھولک ڈیجیٹل مشنری اسمبلی 13 ستمبر تک ریڈیو ویریتاس ایشیا میں جاری رہے گی۔ اسمبلی کے دوران ایشیا میں ایک زیادہ سنڈی اور مشنری کلیسیا کی تعمیر میں ڈیجیٹل کمیونیکیٹرز کے کردار پر غور کیا جائے گا۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail
Urdu Survey Popup