پاک یوخرست خود کو خالی کرنے اوراپنا آپ دوسروں کو دینے کا عمل ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس
گزشتہ دنوں سینٹ جانز پیرش ڈرگ روڈ کراچی میں فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریوٹراوس کے دست ِ مبارک سے یوخرست کے خادموں کی مخصوصیت اور برکت ہوئی۔ مخصوصیت اوربرکت سے پہلے آرچ بشپ بینی ماریوٹراوس کو پھولوں کا گلدستہ اور شال پہنا کر خوش آمدید کہا گیا۔ پاک ماس کی قیادت فضلیت مآب آرچ بشپ بینی ماریوٹراوس نے فرمائی جبکہ ریورنڈ فادر نذر نواب، ریورنڈفادر نعمان نوئیل،ریورنڈ فادر شہزاد پیٹر اور ریورنڈفادر آکاش اکر م نے معاونت کی۔
فضلیت مآب آرچ بشپ بینی ماریوٹراوس نے اپنے وعظ میں پاک یوخرست کے خادموں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاک یوخرست کلیسیاء کا دل ہے اور یوخرست میں شامل ہونے کے لئے تیاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک یوخرست کا مطلب خود کو خالی کرنا،اپنے آپ کو توڑنا اور دوسروں کو دینا ہے۔وعظ کے بعد یوخرست کے اْمیدور خادمین کو بشپ جی نے اپنے دست مبارک سے برکت دی۔
آخر میں مومنین نے بشپ صاحب، ریورنڈفادر نذر، ریورنڈفادرنعمان،ریورنڈ فاد ر شہزاد اورریورنڈ فادر آکاش کو نوٹوں کے ہار اور تحائف پیش کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔